LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد بحال صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر 3سمریوں کی منظوری دے دی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر چین روانہ

یوکرین کا روس کے بریانسک ریجن پر راکٹ حملہ، 2 خواتین ہلاک

Web Desk

16 July 2026

روس کے سرحدی علاقے بریانسک ریجن کے ضلع سوزیمکا پر یوکرینی افواج کی جانب سے گریڈ ملٹی پل راکٹ لانچر کے ذریعے کیے گئے حملے میں ایک ۱۵ سالہ لڑکی اور اس کی دادی ہلاک جبکہ ایک اور خاتون شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ بریانسک ریجن کے قائم مقام گورنر ییگور کووالچک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یوکرینی راکٹ سوزیمکا گاؤں پر گرے، جس کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان مکمل طور پر تباہ جبکہ چار دیگر مکانات، کئی ذیلی عمارتیں، ایک کار اور ایک ٹریکٹر شدید متاثر ہوئے ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بریانسک کے پراسیکیوٹر ولادیمیر موسن نے مقامی حکام کو متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہیں، جبکہ متاثرہ شہریوں کو قانونی معاونت پہنچانے کے لیے ایک خصوصی ہاٹ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے۔