شیخ حسینہ کی وطن واپسی کا خیرمقدم، سزائے موت پر نظر ثانی ہو سکتی ہے: بنگلہ دیش
Web Desk
16 July 2026
بنگلہ دیشی حکومت نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے رواں سال کے اختتام تک رضاکارانہ طور پر وطن واپس آنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں بنگلہ دیش واپسی پر قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ بنگلہ دیشی وزیرِ اعظم کے مشیر زاہد الرحمٰن نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ حکومت ان کی واپسی کا خیرمقدم کرتی ہے اور انہیں دفاع کے لیے دنیا کے بہترین وکلاء لانے کی مکمل آزادی ہوگی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل میں ان کے خلاف مقدمے کی سماعت انتہائی شفاف ہوگی، اور یہ بھی ممکن ہے کہ عدالت ان کی سزائے موت کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے یا انہیں بری کر دے۔ یاد رہے کہ اگست 2024ء میں پرتشدد طلبہ احتجاج کے بعد بھارت فرار ہونے والی 78 سالہ شیخ حسینہ واجد کو گزشتہ سال نومبر میں عدم موجودگی میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جسے وہ سیاسی انتقام قرار دے کر مسترد کر چکی ہیں۔ دوسری جانب، بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اس معاملے پر محتاط ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوالگی سے متعلق کسی بھی درخواست سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز
24 November 2026
خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی
24 November 2026
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
24 November 2026
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
24 November 2026
اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو
24 November 2026
آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ
24 November 2026
حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
24 November 2026