ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم
Web Desk
16 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے گزشتہ طویل عرصے سے ملک چھوڑنے سے روکی گئی ایک امریکی خاتون کو بالاآخر وطن واپسی کی اجازت دے دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو بائیڈن انتظامیہ کے دورِ حکومت میں سال 2024 میں غلط طور پر حراست میں لیا گیا تھا؛ انہوں نے اس فیصلے پر تہران کے خیر سگالی کے اقدام کو سراہا۔ دوسری جانب، انسانی حقوق کے معروف وکیل جیرڈ جینسر نے رہا ہونے والی امریکی شہری کی شناخت “ڈینا کراری” کے نام سے کی ہے، جنہیں دسمبر 2024 سے ایران سے باہر جانے سے زبردستی روکا جا رہا تھا۔ جیرڈ جینسر نے سماجی پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر تصدیق کی کہ ڈینا اب مکمل طور پر محفوظ ہیں اور اپنے وطن امریکا کے لیے روانہ ہو چکی ہیں، انہوں نے اس دیرینہ مسئلے کو حل کرانے اور ڈینا کی رہائی ممکن بنانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی کوششوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان
23 September 2026
برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا
23 September 2026
معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان
23 September 2026
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
23 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد
23 September 2026
صدر پوتن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، کریملن
23 September 2026
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ‘مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ’ کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
23 September 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی
23 September 2026