LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد صدر پوتن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، کریملن لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ‘مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ’ کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی پاکستان کےنئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر

آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کی چمنی کو میزائلوں سے نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا: سینٹ کام

Web Desk

16 July 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوجی طیارے نے آبنائے ہرمز میں ایرانی حدود کی جانب بڑھنے والے ایک آئل ٹینکر پر ہیل فائر میزائلوں سے حملہ کر کے اسے ناکارہ بنا دیا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق، امریکی افواج نے 15 جولائی کو ایران کے خلاف سخت بحری ناکہ بندی کے اقدامات نافذ کیے تھے، جس کے بعد اسٹریٹجک نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی بحری و فضائی فورسز نے گشت کے دوران آئل ٹینکر ’ایم ٹی بیلما‘ (MT Belma) کو بین الاقوامی پانیوں میں خلیجِ عرب سے ایران کے اسٹریٹجک جزیرے ‘خارگ’ کی طرف جاتے ہوئے ٹریک کیا۔ تجارتی جہاز کو رکنے اور ناکہ بندی کے قوانین پر عمل کرنے کے لیے متعدد مرتبہ باضابطہ انتباہ (وارننگ) جاری کیا گیا، تاہم جہاز نے انتباہات کو نظرانداز کرتے ہوئے امریکی بحری ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش کی۔ ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیتے ہوئے امریکی لڑاکا طیارے نے ٹینکر کی چمنی کو نشانہ بناتے ہوئے اس پر گائیڈڈ ہیل فائر میزائل داغ دیے، جس کے باعث جہاز کا انجن اور سسٹم ناکارہ (غیر فعال) ہو گیا اور وہ وہیں رک گیا۔ امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ آئل ٹینکر اب ایران کی طرف سفر کرنے کے قابل نہیں رہا اور اسے کامیابی سے روک دیا گیا ہے