LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ

متعدد بین الاقوامی ایئر لائنز نے مشرق وسطیٰ کے ملکوں کیلئے پروازیں منسوخ یا معطل کر دیں

Web Desk

16 July 2026

امریکا اور ایران کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے فوجی اور سفارتی تناؤ کے باعث مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود غیر محفوظ ہو گئی ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد بڑی بین الاقوامی ایئر لائنز نے خطے کے مختلف ممالک کے لیے اپنی پروازیں منسوخ یا عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فضائی کمپنیوں کے مطابق یہ اقدامات مسافروں اور عملے کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ایئر کینیڈا نے تل ابیب (اسرائیل) اور دبئی کے لیے اپنے تمام فضائی آپریشنز 24 اکتوبر تک مکمل طور پر منسوخ کر دیے ہیں۔ اسی طرح یونان کی سب سے بڑی فضائی کمپنی نے بھی دبئی کے لیے اپنی پروازیں 31 اگست تک، جبکہ عراق کے شہروں اربیل اور بغداد کے لیے پروازیں 30 ستمبر تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر فرانس نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے فضائی سروس 2 اگست تک روک دی ہے، جبکہ ہالینڈ کی فضائی کمپنی کے ایل ایم (KLM) نے سعودی عرب کے شہروں ریاض، دمام اور متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے لیے اپنی پروازیں 15 جولائی تک معطل رکھیں۔ دوسری جانب، ہانگ کانگ کی نامور فضائی کمپنی کیتھے پیسفک نے حالات میں بہتری کی امید ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم ستمبر سے دبئی اور ریاض کے لیے اپنی معطل شدہ پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔