LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد بحال صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر 3سمریوں کی منظوری دے دی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر چین روانہ افغان طالبان کیخلاف قانونی چارہ جوئی، عالمی عدالتِ انصاف میں مقدمہ تیار مودی کی نااہلی سے بھارت خواتین کیلئے سب سےغیر محفوظ ملک بن گیا پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق

امریکا کا چین پر ایران اور یمنی حوثیوں کو فوجی، جوہری ساز و سامان کی فراہمی کا الزام

Web Desk

16 July 2026

ایران کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو عالمی طاقتیں، امریکا اور چین، ایک بار پھر آمنے سامنے آگئی ہیں۔ امریکا نے بیجنگ پر براہِ راست الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران اور یمن کے حوثی باغیوں کو حساس فوجی اور جوہری استعمال میں آنے والا ساز و سامان فراہم کر رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں امریکی مندوب مائیک والٹز نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ چین، ایران اور حوثیوں کو اس نوعیت کے مٹیریل اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہا، جو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

امریکی مندوب نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران اور حوثیوں کو سمندر اور زمین پر کارروائیوں کے لیے جدید سیٹلائٹ امیجری (فضائی تصاویر) بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے بحری جہازوں پر حملوں میں مدد مل رہی ہے۔ دوسری جانب، چین نے امریکی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں سراسر بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔ چینی مندوب نے اپنے جوابی بیان میں واضح کیا کہ بیجنگ دوہرے استعمال کے فوجی و سویلین ساز و سامان کی برآمدات پر انتہائی سخت کنٹرول اور نگرانی رکھتا ہے۔ چین نے الٹا امریکا کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حالیہ امریکی حملوں نے پوری دنیا کو ایک انتہائی خطرناک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے، لہٰذا واشنگٹن مشرقِ وسطیٰ میں نئے تنازعات کو ہوا دینے اور خطے میں مزید بدامنی پیدا کرنے سے باز رہے