امریکی حملوں میں 30 سے زائد شہری اور 7 فوجی شہید، ایران کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
Web Desk
15 July 2026
ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران جنوبی ایران پر ہونے والے امریکی حملوں میں 30 سے زائد عام شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اس جانی نقصان پر سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی پوری طاقت کے ساتھ عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جنوب مشرقی ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں ایرانشہر کے قریب واقع بمپور گیریژن پر بزدلانہ میزائل حملہ کیا گیا ہے، جس میں 388 ویں بریگیڈ کے کم از کم 7 فوجی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘تسنیم’ کے مطابق، امریکی فوج کی جانب سے مجموعی طور پر 13 میزائل داغے گئے جنہوں نے گیریژن کے اندر فوجی بیرکوں، مہمان خانے، گارڈ پوسٹس اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ ایرانی عسکری قیادت نے اس کارروائی کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ شہدا کے خون کا بدلہ یقینی ہے اور دیگر مسلح افواج کے تعاون سے اس کا مناسب وقت پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
آصفہ بھٹو سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
15 July 2026
عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے رولز نافذ کر دیے گئے
15 July 2026
کانگو میں ایبولا کیسز 2 ہزار سے تجاوز، 754 افراد ہلاک
15 July 2026
آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹس کی منظوری دے دی
15 July 2026
حکومت نے ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دیدی
15 July 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے
15 July 2026
عمان کے ساحل کے قریب حملے کا شکار جہاز سے لاپتا بھارتی انجینئر کی لاش مل گئی
15 July 2026
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابی مہم کا شیڈول جاری کر دیا
15 July 2026