امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی تصدیق کر دی
Web Desk
14 July 2026
امریکی فوج نے تہران کے خلاف سخت عسکری اقدامات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایرانی بندرگاہوں کی باقاعدہ بحری ناکہ بندی کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کی جانب سے جاری کردہ آفیشل ہینڈل پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر دوبارہ عائد کی جانے والی امریکی بحری ناکہ بندی پر باقاعدہ عملدرآمد جمعرات کی رات 8 بجے سے شروع کر دیا جائے گا۔ سینٹ کام کے مطابق، امریکی بحریہ اور فضائی افواج ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی طرف آنے اور وہاں سے روانہ ہونے والے تمام تجارتی و فوجی بحری جہازوں پر اس سخت ناکہ بندی کے نفاذ کو ہر صورت یقینی بنائیں گی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ امریکی فوج علاقائی سمندری راستوں سے گزرنے والے صرف ان جہازوں کی محفوظ اور بلاروک ٹوک آمدورفت کی حمایت جاری رکھے گی جو اس امریکی ناکہ بندی کی کسی بھی طرح خلاف ورزی نہیں کریں گے۔ سینٹ کام نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایران کے خلاف اس امریکی ناکہ بندی کو دوبارہ نافذ کرنے کا حتمی فیصلہ 13 اپریل سے 18 جون تک کامیابی سے جاری رہنے والی ابتدائی ناکہ بندی کے تجربے اور اس کے نتائج کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے خطے میں بحری سیکیورٹی اور تجارتی نقل و حمل پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار
14 July 2026
پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
14 July 2026
افغانستان میں غذائی بحران، 90 فیصد بچے متاثر، یونیسیف کی نئی رپورٹ جاری
14 July 2026
آبنائے ہرمز کے متعلق ٹرمپ منصوبہ بحری قزاقی ہے: برازیلی صدر
14 July 2026
مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری
14 July 2026
ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی
14 July 2026