امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان
Web Desk
13 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت ترین عسکری و اقتصادی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پیر کی رات اور منگل کو ایران پر بھرپور حملے کرے گا۔ ریڈیو میزبان ہیو ہیوٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ دونوں ممالک کے مابین طے پانے والی مفاہمتی یادداشت ایران کے لیے ایک امتحان تھی، جس کی پاسداری کرنے میں تہران مکمل ناکام رہا ہے، اور اب امریکی افواج وسطی ایران کے پہاڑی سلسلے ‘کوہ کولانگ گاز لا’ کو نشانہ بنانے جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہترین اور خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بعض اوقات ان کے مابین اختلافات پیدا ہوتے ہیں، لیکن وہ نیتن یاہو کو اپنے اختلاف سے صاف طور پر آگاہ کر دیتے ہیں۔
بعد ازاں، وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکی فورسز تیزی سے ایرانی فوج کو تباہ کر رہی ہیں اور خاص طور پر آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہے گا، تاہم اس سب کے باوجود اب بھی ایران کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کرنا ممکن ہے۔ ٹرمپ کا ماننا ہے کہ ایران کی ناکہ بندی کرنا بمباری سے زیادہ سودمند ثابت ہو رہا ہے اور امریکی کارروائیوں میں ایران کی پہلی اور دوسری سطح کی اعلیٰ قیادت کو ختم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں جن ممالک کے تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے امریکہ خدمات سرانجام دے رہا ہے، اب ان ممالک کو اس کے سیکیورٹی اخراجات ادا کرنا ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
برطانیہ یوکرین تنازع کا باقاعدہ فریق بننے کے قریب پہنچ چکا ہے، روس
24 September 2026
صدر پوتن کو جی 20 اجلاس میں شرکت کی امریکی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: کریملن
24 September 2026
کارکن کے قتل پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری کا شدید اظہارِ مذمت
24 September 2026
پاکستان، امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ
24 September 2026
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی
24 September 2026
اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کمی کردی
24 September 2026
فلسطینی صدر کا جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب، غزہ میں قتل عام روکنے کا مطالبہ
24 September 2026
یورپی پارلیمانی وفد کی اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات، جی ایس پی پلس پر تبادلہ خیال
24 September 2026