پی پی ایس سی کی ایک نشست کیلئے 5 امیدوار بلانے کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ جاری
Web Desk
13 July 2026
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کی جانب سے ایک نشست کے لیے پانچ امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلانے کی پالیسی کے خلاف دائر درخواستوں پر اپنا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے تمام درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک محمد اویس خالد نے پی ایم ایس (PMS) منسٹریل کوٹہ کے امتحان کے اشتہار کے خلاف دائر 21 درخواستوں پر سماعت کے بعد یہ حکم نامہ جاری کیا۔ درخواست گزاروں کے وکلاء کا موقف تھا کہ پی پی ایس سی کا 19 دسمبر 2024 کو جاری کردہ اشتہار غیر قانونی اور آئینی حقوق کے منافی ہے، اور چونکہ اسے پنجاب گزٹ میں شائع نہیں کیا گیا، اس لیے عدالت اسے کالعدم قرار دے کر کمیشن کو انٹرویو اور نفسیاتی جانچ کا شیڈول جاری کرنے سے روکے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت اور پی پی ایس سی کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ تمام درخواست گزار اشتہار کی شرائط، نصاب اور کامیابی کے معیار سے مکمل واقف تھے اور انہوں نے کسی اعتراض کے بغیر امتحان میں حصہ لیا۔ اشتہار میں طے شدہ تناسب کے مطابق میرٹ پر پورا اترنے والے 106 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے منتخب کیا گیا، اور محض امتحان پاس کر لینے سے کوئی امیدوار انٹرویو کا قانونی حقدار نہیں بن جاتا۔ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ شارٹ لسٹنگ اور بھرتی کا طریقہ کار پی پی ایس سی کا دائرۂ اختیار ہے؛ عدالت صرف بدنیتی یا قانون کی واضح خلاف ورزی پر مداخلت کر سکتی ہے جو اس کیس میں ثابت نہیں ہوئی۔ عدالت نے واضح کیا کہ نتیجہ حق میں نہ آنے پر شرائط کو چیلنج کرنے کا کوئی جواز نہیں، لہٰذا درخواستیں میرٹ پر پورا نہ اترنے کے باعث خارج کی جاتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے
13 July 2026
لاہور، واٹر لینڈ پارک میں 9 سالہ بچی کی ہلاکت، منیجرسمیت 3 ذمہ دار گرفتار
13 July 2026
لاڑکانہ میں پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون گرفتار
13 July 2026
کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق
13 July 2026
مریدکے: تیز رفتار ٹرالر نے کار کو روند ڈالا، ساس اور بہو جاں بحق، 3 افراد زخمی
13 July 2026
شہر قائد میں فلیٹ سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش برآمد
13 July 2026
پنڈی بھٹیاں میں معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص قتل
13 July 2026
اوکاڑہ میں کانسٹیبل کی 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
13 July 2026