ایران کا ایک ارب ڈالر مالیت کا خام تیل چین روانہ، ایرانی آئل ٹینکروں نے ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا
Web Desk
13 July 2026
ایرانی میڈیا نے میری ٹائم انٹیلی جنس رپورٹس کے حوالے سے ایک سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خام تیل کی ایک بہت بڑی کھیپ اس وقت چین کی جانب روانہ ہے، جس میں موجود خام تیل کی مجموعی مالیت تقریباً ایک ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، یہ کھیپ ایک ایسے حساس وقت میں چین بھیجی جا رہی ہے جب ایران پر سخت ترین امریکی پابندیاں برقرار ہیں اور مشرقِ وسطیٰ میں جغرافیائی و سیاسی کشیدگی بھی عروج پر ہے۔ اس تجارتی سرگرمی کو واشنگٹن کی عائد کردہ پابندیوں کے خلاف تہران کی ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا، سمندری نقل و حمل اور بحری جہازوں کی لائیو مانیٹرنگ کرنے والی بین الاقوامی کمپنی ‘ونڈوارڈ’ (Windward) کے مطابق، امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے 9 ایرانی آئل ٹینکروں نے سمندر میں سفر کے دوران ایک مخصوص مقام پر اپنا آٹومیٹک آئیڈینٹیفکیشن سسٹم (AIS) عارضی طور پر بند کر دیا۔ بحری امور کے ماہرین کے مطابق، اس سگنلنگ سسٹم کے بند ہونے سے سمندر میں جہازوں کی لائیو لوکیشن اور نقل و حرکت کو ٹریک کرنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے، اور بین الاقوامی پابندیوں اور کڑی نگرانی سے بچنے کے لیے خاموشی سے سفر کرنے کا یہ طریقہ کار بعض اوقات بحری جہازوں کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم، انٹیلی جنس رپورٹس اور سسٹم بند کرنے کے ان دعوؤں پر ایرانی حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ یا تائیدی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے
متعلقہ عنوانات
ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق
9 August 2026
امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے پر عملدرآمد تک مذاکرات نہیں ہوں گے: عراقچی
9 August 2026
ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز
9 August 2026
روسی فوج کا خارکیف کے علاقے ایوانووکا پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان
9 August 2026
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
عراقی مسلح گروپ کا امریکی اور سعودی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026