شہر قائد میں فلیٹ سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش برآمد
Web Desk
13 July 2026
شہرِ قائد کے علاقے بورا پیرا فلیٹس سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 34 سالہ مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے، جو غیر شادی شدہ تھا اور اس کے والد پیشے کے لحاظ سے قصائی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات اور پولیس کے بیان کے مطابق، متوفی مصطفیٰ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ شدید نشے کا عادی بھی تھا۔ پولیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ حالات اور شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ متوفی نے مبینہ طور پر گھر میں موجود چھری سے اپنا ہی گلا کاٹ کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ موت کے دیگر ممکنہ پہلوؤں کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
20 August 2026
مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
20 August 2026
لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ
20 August 2026
ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی
20 August 2026
پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن
20 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
20 August 2026
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
20 August 2026
محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز
20 August 2026