ایران میں حالیہ امریکی حملوں میں شہدا کی تعداد 24 ہوگئی
Web Desk
13 July 2026
ایران پر ہونے والے حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 24 ہو گئی ہے، جبکہ مختلف مقامات پر ہونے والے ان حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، آج ہونے والے تازہ ترین امریکی حملوں میں مزید 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق، ایرانی شہر آبادان میں امریکی میزائل حملوں کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایرانی شہر نائین کے ایک فوجی اڈے پر امریکی حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ ماہ شہر میں ایک پبلک واٹر پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنائے جانے کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان پے در پے فضائی و میزائل حملوں کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والے شہریوں اور اہلکاروں کی کل تعداد 24 تک جا پہنچی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں سے مزید جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی معلومات سامنے آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق
9 August 2026
امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے پر عملدرآمد تک مذاکرات نہیں ہوں گے: عراقچی
9 August 2026
ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز
9 August 2026
روسی فوج کا خارکیف کے علاقے ایوانووکا پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان
9 August 2026
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
عراقی مسلح گروپ کا امریکی اور سعودی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026