پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
13 July 2026
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں پاکستانی پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی وفد نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی انرجی ورکنگ گروپ سے ایک انتہائی اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے، دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے سعودی وفد کو پاکستان کے پاور سیکٹر میں جاری جامع اصلاحاتی پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت اس وقت ادارہ جاتی اصلاحات، بہتر طرزِ حکمرانی (Good Governance)، ڈیجیٹلائزیشن اور مالیاتی پائیداری کے ایجنڈے پر بھرپور طریقے سے عمل پیرا ہے۔
سردار اویس لغاری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نجی شعبے کی مؤثر شمولیت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے انتہائی سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب اور صاف توانائی (Clean Energy) کے مؤثر انضمام کے لیے قومی ٹرانسمیشن گرڈ کی توسیع ناگزیر ہے، کیونکہ جدید ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر ہی پاکستان کے محفوظ توانائی مستقبل کی بنیادی ضرورت ہے۔ ملاقات میں پاور سیکٹر کی ڈیجیٹلائزیشن پر بات کرتے ہوئے سعودی وفد کو سمارٹ میٹرنگ اور ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر کے نفاذ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسمارٹ میٹرنگ کی مدد سے بجلی کے تکنیکی و تجارتی نقصانات (Line Losses) میں واضع کمی آئے گی اور صارفین کو زیادہ شفاف اور معیاری خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے سعودی انرجی ورکنگ گروپ کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی تاکہ وہ یہاں جاری اصلاحات اور ترجیحی منصوبوں کا خود جائزہ لے سکیں، اور یقین دلایا کہ حکومت پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرے گی۔ دونوں ممالک نے توانائی، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
10 August 2026
امریکی فوجی اڈوں کی منتقلی کیلئے بغداد اور واشنگٹن میں رابطے جاری
10 August 2026
میر رضا قتل کیس: مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے
10 August 2026
امریکا سفارت کاری میں ناکامی کے بعد پابندیوں کا سہارا لیتا ہے: اسماعیل بقائی
10 August 2026
عمان میں پھنسے آئل ٹینکر سے خام تیل کا اخراج بدستور جاری
10 August 2026
امریکا سمجھ چکا آبنائے ہرمز فوجی طاقت سے نہیں کھلے گا: ایران
10 August 2026
کولمبیا میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،77 افراد ہلاک، درجنوں عمارتیں منہدم
10 August 2026
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
10 August 2026