LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ٹرمپ اور شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات، اے آئی اور تجارت سمیت مختلف امور زیرِغور دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سے آگے تک پھیل سکتا ہے: ایران پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی مشاورت کا پانچواں دور، تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، حلف اٹھا لیا نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکا رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی

Web Desk

13 July 2026

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن عمان پر دباؤ ڈال کر آبنائے ہرمز کے مشترکہ طریقہ کار کی تشکیل میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایران آبنائے ہرمز کے معاملے پر عمان کے ساتھ ایک مشترکہ نظام وضع کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا نے ‘اسلام آباد میمورنڈم’ کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں اور وہ مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا، جس کے بعد اب اس بات میں کوئی شک نہیں رہ گیا کہ اسلام آباد ایم او یو (MoU) ختم ہو چکی ہے۔ اسماعیل بقائی نے خبردار کیا کہ باہمی معاہدوں پر عمل درآمد دونوں فریقوں کی یکساں ذمہ داری ہے؛ اگر امریکا اس پر عمل نہیں کرتا تو ایران بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرے گا اور امریکا کے خلاف جوابی کارروائیاں کرنا ایران کا جائز اور قانونی حق ہے۔