ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو ’بیمار ذہنیت‘ کا حامل قرار دے دیا
Web Desk
12 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں “بیمار ذہنیت” کا حامل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایران کے غیر ذمہ دارانہ رویے نے مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں کشیدگی کو انتہائی خطرناک حد تک بڑھایا ہے۔
امریکی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ امریکی افواج کی جانب سے ایران پر رات بھر فوجی کارروائیاں کی گئیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز تجارتی اور سویلین جہازوں کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر کھلی ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایرانی حکام نے گزشتہ روز ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جو امریکہ کے قومی مفادات کے لیے ایک بہترین معاہدہ ثابت ہوا ہے۔
امریکی صدر نے عالمی برادری کو یقین دہانی کرواتے ہوئے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز کمرشل ٹریفک کے لیے ہر صورت کھلی رکھی جائے گی اور وہاں بین الاقوامی تجارتی و بحری سرگرمیاں بلاتعطل جاری رہیں گی
متعلقہ عنوانات
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی
24 September 2026
ٹرمپ اور شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات، اے آئی اور تجارت سمیت مختلف امور زیرِغور
24 September 2026
دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سے آگے تک پھیل سکتا ہے: ایران
24 September 2026
پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی مشاورت کا پانچواں دور، تعاون بڑھانے پر اتفاق
24 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو
24 September 2026
شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال
24 September 2026
اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ
24 September 2026
ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا
24 September 2026