بہار میں مسلمان خاتون کی تذلیل، ہندو انتہاپسندوں نے زبردستی سندور لگا دیا
Web Desk
12 July 2026
بھارت میں مودی حکومت کی سرپرستی میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ بھارتی ریاست بہار کے ضلع نواڈا کے علاقے کمل پور میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلمان خاتون کو سرعام بدترین تذلیل کا نشانہ بنایا۔
بھارتی جریدے ‘دی ہندوستان گزٹ’ کے مطابق، آر ایس ایس اور بی جے پی کے حامی انتہا پسندوں نے مسلم خاتون کو زبردستی روکا اور مخالفت کے باوجود ان کا برقع کھینچ کر نقاب اتارنے پر مجبور کیا۔ ہجوم نے ناصرف خاتون سے برقع اتروایا بلکہ ان کی پیشانی پر زبردستی ہندو مذہبی علامت ‘سندور’ لگایا اور اس دوران ‘بجرنگ بلی’ کے نعرے بھی لگائے۔ متاثرہ خاتون نے وہاں سے اسکوٹر پر نکلنے کی کوشش کی لیکن جنونی ہجوم ویڈیو بناتے ہوئے ان کا تعاقب کرتا رہا اور کہتا رہا کہ “یہ ویڈیو ہر حال میں بنے گی”۔
واضح رہے کہ بہار میں اس طرح کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، گزشتہ برس دسمبر میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی ایک سرکاری تقریب کے دوران ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچا تھا۔
انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ‘ہیومن رائٹس واچ’ کے مطابق، مودی حکومت کی انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف دیے گئے نفرت انگیز بیانات نے ملک میں امتیازی سلوک اور تشدد کی آگ کو مزید ہوا دی ہے۔ انتہا پسند مودی راج میں مسلمانوں کے لیے جان، مال اور عزت کا تحفظ انتہائی مشکل ہو چکا ہے، جس سے بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
13 July 2026
عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور
13 July 2026
chile-festival-tragedy-car-plows-into-crowd-fatalities-injuries
13 July 2026
چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی
13 July 2026
سرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 9 سالہ بچی سمیت مزید 6 فلسطینی شہید
13 July 2026
کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش
13 July 2026
عباس عراقچی سے نمائندہ اقوام متحدہ کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
13 July 2026
پاکستان کی میزبانی میں 2 روزہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس کا پہلا روز
13 July 2026