امریکا: نو دریافت شدہ قدیم باقیات امریکی تاریخ بدل سکتی ہیں
Web Desk
12 July 2026
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل سے کچھ فاصلے پر واقع چینل آئی لینڈز میں ملنے والے قدیم انسانی آثار نے براعظم امریکا میں پہلی انسانی آبادکاری سے متعلق صدیوں پرانے روایتی نظریات کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ان جزائر پر تحقیق کے دوران تقریباً 13 ہزار سال پرانی انسانی باقیات، قدیم بستیاں اور دیگر نوادرات دریافت ہوئے ہیں، جن کی بنیاد پر ماہرینِ آثارِ قدیمہ یہ امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ امریکا کے اولین باشندے خشکی کے راستے کے بجائے کشتیوں کے ذریعے سمندری سفر کرتے ہوئے یہاں پہنچے تھے۔ یہ نئی دریافت اس روایتی سائنسی تصور کو براہِ راست چیلنج کرتی ہے جس کے مطابق ابتدائی انسان سائبیریا سے زمینی پل (لینڈ برج) عبور کر کے مغربی کینیڈا کے برفیلے راستوں سے براعظم امریکا میں داخل ہوئے تھے۔ تحقیقی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینل آئی لینڈز سے ملنے والے شواہد ساحلی راستوں سے شمالی امریکا پہنچنے کے نظریے کو مضبوط بناتے ہیں، تاہم اس کی حتمی تصدیق کے لیے مزید گہرائی سے تحقیق اور شواہد کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی حملوں کے ردعمل میں ایران کے خلیجی ممالک پر جوابی میزائل حملے، آبنائے ہرمز تاحکم ثانی بند
12 July 2026
ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی
12 July 2026
امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی
12 July 2026
امریکی اہلکار عمان میں ایرانی حکام سے ذاتی حیثیت میں بات چیت میں شریک نہیں ہوں گے: روسی میڈیا
12 July 2026
امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت
12 July 2026
ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کردی: خبرایجنسی
12 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں
12 July 2026
امریکا نے ڈیل کے تحت کیےگئے وعدے پورے نہ کیے تو مفاہمتی یادداشت پر عمل ترک کردیں گے: ایران
12 July 2026