پنجاب یونیورسٹی کے ایک شعبے کی عمارت میں پرائیویٹ مرغیاں پالنے کا انکشاف
Web Desk
12 July 2026
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کی سرکاری عمارت میں ڈائریکٹر کی جانب سے مبینہ طور پر پرائیویٹ مرغیاں پالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ شعبے کے ڈائریکٹر نے ادارے کی چھت اور لان میں مرغیاں رکھ کر وہاں سرکاری خرچے پر دڑبے بنوا دیے ہیں، جبکہ مرغیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے لان میں 5 لاکھ روپے کی لاگت سے جنگلہ بھی لگوایا گیا ہے، جس کے باعث طلبہ کا مرکزی لائبریری جانے کا راستہ بند ہو چکا ہے۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ ان پرائیویٹ مرغیوں کی دیکھ بھال کے لیے شعبے کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی پر مامور ہیں اور شدید گرمی کے باعث مرغیوں کو کلاس رومز کے ہال میں شفٹ کر کے سرکاری کولر اور اے سی (AC) سے ان کی تواضع کی جا رہی ہے۔ یونیورسٹی ترجمان نے اس عمل کی اجازت دینے کی تردید کرتے ہوئے معاملے کی جانچ پڑتال کا یقین دلایا ہے، جبکہ دوسری جانب شعبے کے ڈائریکٹر نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ مرغیاں طالبات کو ‘قدرتی ماحول’ فراہم کرنے کے لیے رکھی گئی ہیں اور وہ مستقبل میں یہاں مزید پرندے بھی لائیں گے
متعلقہ عنوانات
راولپنڈی میں خاتون صحافی گولی لگنے سے جاں بحق، شوہر پولیس تحویل میں
8 November 2026
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
8 November 2026
پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
8 November 2026
پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد
8 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد
8 November 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں
8 November 2026
فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
8 November 2026