امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے
Web Desk
11 July 2026
مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ختم ہونے کے بعد بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، جس کے ساتھ ہی امریکی بحریہ نے ایران کے قریب خلیجِ عمان میں اپنے 2 بڑے طیارہ بردار بحری جہاز ’یو ایس ایس ابراہم لنکن‘ اور ’یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش‘ تعینات کر دیے ہیں۔ ’نیویارک پوسٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق، اس بھاری فوجی تعیناتی کا مقصد آبنائے ہرمز کے اطراف سیکیورٹی کو مضبوط کرنا اور تہران پر دباؤ بڑھانا ہے، جہاں سے عالمی منڈی کے 20 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ دونوں ممالک میں کشیدگی اس وقت دوبارہ بڑھی جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عارضی جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد امریکا نے ایران پر 3 آئل ٹینکروں پر حملوں کا الزام لگا کر ایرانی فوجی تنصیبات پر بمباری کی، جس کے جواب میں ایران نے خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، بدھ اور جمعرات کو ایران کے 6 شہروں پر امریکی حملوں میں 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے خطے کی سلامتی کے نام پر اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے 20 سے زائد جنگی جہاز الرٹ کر رکھے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق یہ دونوں طیارہ بردار جہاز اس وقت ایرانی میزائلوں کی ممکنہ مار کی حدود میں موجود ہیں جس سے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے سینئر فیلو ریٹائرڈ ریئر ایڈمرل مارک مونٹگمری کا کہنا ہے کہ یہ نقل و حرکت ظاہر کرتی ہے کہ بحری جہاز ممکنہ بحری ناکہ بندی یا تجارتی راستوں کے کنٹرول کے لیے ایرانی حدود کے انتہائی قریب آچکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کے کنٹرول پر اس قدر فوکس عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو قابو میں رکھنا ہے، جو نومبر میں ہونے والے امریکی کانگریس کے انتخابات کے لیے سیاسی طور پر انتہائی اہم ہے۔ دوسری جانب، سفارتی سطح پر قطر کا ایک وفد کشیدگی کم کرنے کے لیے تہران میں مذاکرات مکمل کر کے واپس روانہ ہو گیا ہے، جبکہ ایرانی حکام آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات چیت کے لیے آج عمان کا اہم دورہ کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
11 July 2026
بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک
11 July 2026
یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا
11 July 2026
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی
11 July 2026
سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری
11 July 2026