LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا

Web Desk

11 July 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ کے رویے پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جماعتوں (ریپبلکن اور ڈیموکریٹس) کی مشترکہ حمایت سے منظور ہونے والے ہاؤسنگ بل پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اسے ’’بہت بورنگ‘‘ قرار دیا ہے۔ امریکی کانگریس میں شدید سیاسی تقسیم کے باوجود گھروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اس بل پر دونوں جماعتوں کا اتفاق ایک نادر موقع تھا، جس کی اہم شقوں میں گھروں کی تعمیر کے لیے ماحولیاتی جائزوں کے عمل کو تیز کرنا اور وال اسٹریٹ کے بڑے سرمایہ کاروں کی جانب سے سنگل فیملی گھروں کی خریداری پر حد مقرر کرنا شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ووٹر رجسٹریشن کے لیے شہریت کا ثبوت لازمی قرار دینے والے قانون ’’سیو امریکا ایکٹ‘‘ کو منظور نہ کیے جانے پر سینیٹ کے خلاف احتجاجاً اس بل پر دستخط نہیں کر رہے۔ اس سے قبل انہوں نے 24 جون کو دستخط کی تقریب بھی اچانک منسوخ کر دی تھی تاکہ ریپبلکن اراکین پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ تاہم، صدر کے دستخط نہ کرنے کے باوجود یہ مشترکہ بل بغیر کسی ویٹو کے ہفتے کے روز خودبخود نافذ العمل ہو کر قانون بن جائے گا