LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات

Web Desk

11 July 2026

واشنگٹن میں متعین سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں انہوں نے صدر ورلڈ بینک کو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان میں تیار کردہ آفیشل فٹ بال “ٹرائیونڈا” (Trivela) تحفتاً پیش کیا۔ صدر ورلڈ بینک نے پاکستان میں تیار کردہ اسپورٹس مصنوعات، خصوصاً ٹرائیونڈا فٹ بال کے اعلیٰ معیار کی دل کھول کر تعریف کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کھیلوں کے ذریعے عالمی برادری کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان کے تیار کردہ فٹ بال کا انتخاب اور اس کا عالمی معیار ملک کے لیے ایک بڑا طرۂ امتیاز ہے۔ رضوان سعید شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ معیاری کھیلوں کے سامان کی تیاری میں پاکستان کا مشہور شہر سیالکوٹ عالمی شہرت کا حامل ہے اور عالمی برادری کا یہ اعتماد پاکستان کی اسپورٹس انڈسٹری کے لیے انتہائی حوصلہ افزا ہے۔

ملاقات کے دوران انہوں نے ورلڈ بینک کے ساتھ پاکستان کی طویل المیعاد شراکت داری کی اہمیت کا اعتراف بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ باہمی تعاون سے جاری اور مستقبل کے تمام منصوبوں کو ہر صورت نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔