امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی
Web Desk
11 July 2026
امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن نے تہران سے باضابطہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملے بند کرنے اور غیر قانونی ٹول ٹیکس کی وصولی نہ کرنے کا اعلان عوامی سطح پر کرے۔ امریکی حکام کے مطابق، امریکہ نے ایران کو سخت دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے یہ اعلان عوامی سطح پر نہ کیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت کافی حد تک نتیجہ خیز رہی ہے،
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے جوہری تنصیبات تک رسائی نہ دینے کی صورت میں امریکہ کے پاس اب بھی عسکری آپشنز موجود ہیں، اور مطلوبہ جوہری نتائج حاصل نہ ہوئے تو ایران کے ساتھ کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب، ایک امریکی عہدیدار نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ایران نے مذاکرات کے دوران امریکہ کو بتایا ہے کہ بحری جہازوں پر حالیہ حملے ایرانی حکومتی نظام کے بعض سخت گیر دھڑوں کی کارروائیوں کا نتیجہ تھے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا
11 July 2026
ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی
11 July 2026
پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا
11 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا
11 July 2026
ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
11 July 2026
امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
11 July 2026
ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات
11 July 2026
ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار
11 July 2026