ایران برسوں سے مجھے نشانہ بنانا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
Web Desk
10 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ کافی عرصے سے ایران کے ممکنہ نشانے پر ہیں اور تہران انتظامیہ انہیں برسوں سے ہدف بنانا چاہتی ہے۔ نیویارک پوسٹ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ اگر ان کے قتل کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو انہوں نے جواب میں ایران کے خلاف غیر معمولی بمباری سے متعلق پیشگی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے انہیں نقصان پہنچانے یا قتل کرنے کی جرات کی تو اسے اس کی انتہائی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ امریکی صدر نے مزید واضح کیا کہ اگرچہ اسرائیل کے پاس ان کے خلاف کسی نئے ایرانی منصوبے سے متعلق کوئی خفیہ معلومات موجود نہیں ہیں، تاہم وہ خود کو طویل عرصے سے ایران کی ہدف کی فہرست (ہٹ لسٹ) میں پہلے نمبر پر پاتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026