LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سینیٹ آبی وسائل کمیٹی؛ 508 ارب کا نیلم جہلم منصوبہ ٹنل فالٹ کے باعث بند، 2028ء میں دوبارہ فعال کرنے کا ہدف، بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری سعودیہ اور کینیڈا کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت کے ٹو ائیرویز طیارہ حادثہ؛ اورماڑہ کے قریب گہرے سمندر میں ریسکیو آپریشن تیز، لاپتہ عملے کی تلاش جاری یورپ میں گرمی، سپین کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 12 افراد ہلاک ٹیکساس میں پاکستانی آموں کی دھوم؛ ہیوسٹن مینگو فیسٹیول میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی شرکت بھارتی کمپنیوں کی امریکا میں بھی ویزہ جعلسازی، بڑا سکینڈل سامنے آگیا سنگاپور دنیا کے طاقتور پاسپورٹ میں پھر سرفہرست، پاکستان کا 100 واں نمبر محسن نقوی کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ انتظامیہ ایران جنگ جاری رکھتی ہے تو کانگریس مالی وسائل کی فراہمی روک دے، امریکی سینیٹر جرمن چانسلر کا نیتن یاہو کو فون، مفاہمتی یادداشت کو استحکام کیلئے بہترین موقع قرار دے دیا قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ایبٹ آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 جاری، سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین، پاکستان 100ویں نمبر پر شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں سپردخاک

یورپ میں گرمی، سپین کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 12 افراد ہلاک

Web Desk

10 July 2026

جنوبی یورپ میں جاری شدید ترین ہیٹ ویو اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث اسپین، فرانس اور پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچا دی ہے۔ اسپین کے جنوب مشرقی صوبے المیریا کے علاقے لوس گایاردوس میں بھڑکنے والی خوفناک جنگلاتی آگ کے نتیجے میں اب تک 12 افراد ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ اندلس کی علاقائی حکومت کے مطابق، ہلاک ہونے والے بعض افراد کی لاشیں ان کی جھلسی ہوئی گاڑیوں سے برآمد ہوئیں جو فرار ہوتے وقت آگ کی لپیٹ میں آ گئی تھیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ آگ بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گرنے کی وجہ سے لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اندلس کے صدر خوانما مورینو نے اس واقعے کو بڑا قومی سانحہ قرار دیا ہے، جہاں 150 سے زائد فائر فائٹرز اور اسپین کی ملٹری ایمرجنسی یونٹ (UME) امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ آگ کے باعث ہائی ویز بند کر دی گئی ہیں اور 1,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ میں عالمی اوسط کے مقابلے میں دو گنا تیزی سے بڑھتا ہوا درجہ حرارت ایسے ہولناک واقعات کی بڑی وجہ ہے۔