ٹرمپ انتظامیہ ایران جنگ جاری رکھتی ہے تو کانگریس مالی وسائل کی فراہمی روک دے، امریکی سینیٹر
Web Desk
10 July 2026
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈ مارکی نے ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر انتظامیہ بمباری اور جنگ جاری رکھتی ہے تو اس کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کو فوری طور پر روک دیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر جاری کردہ اپنے ایک سخت بیان میں سینیٹر ایڈ مارکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایک بار پھر ایران پر حملے کر رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کانگریس پہلے ہی دو جماعتی (بائی پارٹیسن) بنیادوں پر اس لاپروا جنگ کے خاتمے کے حق میں اپنا ووٹ دے چکی ہے۔ انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ بمباری کا سلسلہ نہیں روکتے تو کانگریس کو چاہیے کہ وہ اس جنگ کے لیے فنڈنگ کا بائیکاٹ کرے۔ ایڈ مارکی کا کہنا تھا کہ وہ خود ٹرمپ کی جنگی مشینری کے اخراجات کم کرنے کی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں اور اس جنگ کو اب ہر صورت فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026