LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کچھ دیر پہلے ایران کی جانب معاہدے کیلئے رابطہ کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ کا ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، بحرین اور کویت میں سائرن بج گئے ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا: قالیباف وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی پر اظہار افسوس شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع

Web Desk

9 July 2026

محکمہ ایکسائز اسلام آباد نے مالی سال 2025-26 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریونیو قومی خزانے میں جمع کرا دیا ہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، یہ رقم گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس، روڈ ٹیکس، ہوٹل ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس سمیت مختلف مدات کے ذریعے وصول کی گئی، جس میں سے 19 ارب 13 کروڑ روپے ایکسائز جبکہ 6 ارب 30 کروڑ روپے دیگر ٹیکسز کی مد میں حاصل ہوئے۔ ڈی جی ایکسائز اسلام آباد نے اس کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال متعارف کرائی گئی جدید اور عوام دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو میں یہ نمایاں اضافہ محکمے پر شہریوں کے مضبوط ہوتے اعتماد کا ثبوت ہے اور مستقبل میں بھی شفافیت اور مؤثر خدمات کی فراہمی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔