LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جناب محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر فضائی پابندی 24 جولائی کی صبح تک بڑھا دی۔ پی اے اے نوٹم بغیر چمچوں اور پروٹوکول کے باہر نکلیں تاکہ اندازہ ہو،خواجہ اظہار الحسن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا:مریم اورنگزیب سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی انسدادِ دہشت گردی عدالت: علیمہ خان احتجاج کیس میں محسن نقوی اور عطا تارڑ کو طلب کرنے کی درخواست پر دلائل مکمل، پارٹی میں دھڑے بندی نہیں لیکن کچھ لوگوں کے اختلافات ہیں,علی امین گنڈاپور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس: ایف بی آر کا نیا “فیس لیس آڈٹ سسٹم” اور ٹیکس چوری کے ہولناک انکشافات محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، انسداد دہشتگردی تعاون پر اتفاق پاکستان ریلوے کی 15 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ، 5 کے ٹھیکے دیے جا سکے سندھ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی منظوری دے دی پاکستان کا 30 ایرانی شہریوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کا اعلان حکومت نے معیشت کو بحران سے نکال کر استحکام کی راہ پر گامزن کیا، عطا تارڑ بلوچستان گرینڈ الائنس کا مطالبات کے حق میں اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان

کراچی ایکسپو سینٹر میں فارما ایشیا نمائش 2025 کے دوسرے روز کی سرگرمیاں کامیابی سے مکمل

Web Desk

4 December 2025

23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا دوسرا روز کراچی ایکسپو سینٹر میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، جس میں 13 ہزار 500 سے زائد فارما پروفیشنلز نے شرکت کی۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے نمائش ہالز کا دورہ کیا اور فارما سیکٹر میں جاری صنعتی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ پاکستان کے مضبوط مستقبل کی ضمانت ہے۔
نمائش کے دوران ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ایک اہم اجلاس بھی منعقد کیا، جس کا مقصد ملک میں ادویات کے ٹریس ایبلٹی نظام کے نفاذ پر بریفنگ دینا اور پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ڈریپ کی ریگولیٹری اپ ڈیٹس فارما انڈسٹری میں شفافیت اور معیاری نظام کو مزید بہتر بنائیں گی۔
ایس آئی ایف سی اور پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا اشتراک ملکی سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور استحکام کے نئے دروازے کھولے گا۔
فارما ایشیا نمائش کو پاکستانی فارما انڈسٹری کی عالمی سطح پر شناخت، ترقی اور خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ایکسپو سے ادویات کی مقامی پیداوار میں بہتری کے ساتھ سستی اور معیاری دواؤں کی دستیابی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
عالمی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد سے نہ صرف صنعتی ترقی کو تقویت ملے گی بلکہ معاشی استحکام میں بھی اضافہ ہوگا۔ فارما ایشیا کا یہ پلیٹ فارم کاروباری روابط، برآمدات اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا