LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے،: محمود خان اچکزئی چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بیرسٹر گوہر علی خان وفاقی وزیر احسن اقبال کی شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری و ٹیکنالوجی برادری سے ملاقات؛ پاکستان کی معاشی ترقی اور ‘اڑان پاکستان’ پروگرام میں فعال شراکت کی دعوت سیو بلوچستان آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری: جبری گمشدگیوں، سرحدی بندشوں اور وسائل پر قبضے کی شدید مذمت، طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات کا مطالبہ امریکا کو مدد دینے والے ملک کا ہر فوجی اڈہ نشانے پر ہوگا، ایران کی دھمکی امریکا کا بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 37 افراد پر فردجرم، 24 گرفتار چین نے امریکی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی کوڈنگ ٹول کے استعمال کے بارے میں خبردار کردیا بلوچستان میں 4 روز کے دوران 54 دہشت گرد ہلاک، وطنِ عزیز کے دفاع میں 42 جوان شہید: ڈی جی آئی ایس پی آر ’’ایران کینسر ہے‘‘ ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر وزیراعظم کا جائزہ اجلاس چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات ایران، امریکا کشیدگی: قطر اور چین کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل خیبرپختونخوا اسمبلی کا نیا استحقاق قانون آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے، اختیار ولی ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ

دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بیرسٹر گوہر علی خان

Web Desk

8 July 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا امن و استحکام پورے پاکستان کی سلامتی سے جڑا ہوا ہے، بلوچستان کو محفوظ بنا کر ہی پاکستان کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کے وار اور دہشت گردی کے ایجنڈے کے خلاف تمام سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر اکٹھا ہونا پڑے گا۔

بیرسٹر گوہر نے نیلسن منڈیلا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھنا چاہیے کہ کوئی بھی ملک اپنے کمزور طبقوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مسنگ پرسنز (جبری گمشدگیوں) کے سنگین مسئلے کے حل کے لیے کوئی ٹھوس کمیشن تشکیل دیا گیا؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں بروقت احتساب کا عمل شفاف ہوتا تو آج حالات بہت بہتر ہو سکتے تھے۔

اپنے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ اٹھارویں آل پارٹیز کانفرنس ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ الیکشن جیتنے کے باوجود ہمارے پاس بلوچستان میں سیٹیں نہیں ہیں۔” انہوں نے زور دیا کہ حقیقی سیاسی مینڈیٹ کے ساتھ ہی اسمبلی میں آنا سب کے لیے بہتر ہوگا۔ بیرسٹر گوہر نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے حالات بہتر کرنے کے لیے صوبے کی نمائندہ جماعتیں جو بھی تجاویز دیں گی، پی ٹی آئی ان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

بیرسٹر گوہر نے آزاد کشمیر کے عوام کے عوامی مطالبات کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کیا جانا چاہیے، جس طرح ہم بلوچستان کے مطالبات کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خیبر پختونخوا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے دور میں بھی دہشت گردی کا سامنا رہا اور تین اضلاع شدید غیر محفوظ تھے، جس کے بعد باجوڑ میں ایک کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم ہمیشہ ریاست کے ساتھ کھڑے رہے، لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا۔ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور جب تک ملک میں امن و امان قائم نہیں ہوگا، معاشی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا

متعلقہ عنوانات

ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے،: محمود خان اچکزئی

8 July 2026

چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر

8 July 2026

وفاقی وزیر احسن اقبال کی شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری و ٹیکنالوجی برادری سے ملاقات؛ پاکستان کی معاشی ترقی اور ‘اڑان پاکستان’ پروگرام میں فعال شراکت کی دعوت

8 July 2026

سیو بلوچستان آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری: جبری گمشدگیوں، سرحدی بندشوں اور وسائل پر قبضے کی شدید مذمت، طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات کا مطالبہ

8 July 2026

امریکا کو مدد دینے والے ملک کا ہر فوجی اڈہ نشانے پر ہوگا، ایران کی دھمکی

8 July 2026

امریکا کا بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 37 افراد پر فردجرم، 24 گرفتار

8 July 2026

طلال چودھری نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا مراعاتی بل مضحکہ خیز قرار دیدیا

8 July 2026

چین نے امریکی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی کوڈنگ ٹول کے استعمال کے بارے میں خبردار کردیا

8 July 2026