امریکا کا بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 37 افراد پر فردجرم، 24 گرفتار
Web Desk
8 July 2026
امریکی محکمہ انصاف نے بھارت سے منسلک منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی اور تاریخ ساز کارروائی کرتے ہوئے “آپریشن ہارڈ بال” (Operation Hardball) کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امریکی محکمہ انصاف نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے تین بڑے منظم جرائم پیشہ گروہوں کے 37 کارندوں پر بھتہ خوری، منشیات کی اسمگلنگ، قتل اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات قائم کر دیے گئے ہیں۔ اس وسیع کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک 24 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 10 دیگر مفرور ہیں۔ امریکی حکام نے کارروائی کے دوران تقریباً ایک ہزار کلوگرام کوکین، ہیروئن، بھاری مقدار میں نقد رقم اور جدید آتشیں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی گینگز امریکا، کینیڈا اور یورپ میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے منظم جرائم میں ملوث رہے ہیں جو ان ممالک کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ بن چکے ہیں۔ حکام کے مطابق، کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نِجّر قتل کیس کی تحقیقات کے دوران بدنامِ زمانہ لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ کے مبینہ کردار سے متعلق ٹھوس شواہد سامنے آئے، جس کے بعد ان پر فردِ جرم عائد کی گئی۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی (FBI) نے گولڈی برار کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے 50 ہزار ڈالر انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔
امریکی استغاثہ اور محکمہ انصاف نے بھارتی نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا کرپٹ نظام ان گینگسٹرز کا اصل سہولت کار ہے، جہاں پولیس اور دیگر افسران خود بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔ کینیڈا کی حکومت پہلے ہی بھارتی نژاد بشنوئی گینگ کو باقاعدہ دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔ امریکی استغاثہ کے مطابق، حیرت انگیز طور پر لارنس بشنوئی اور جگو گینگ کے اہم ارکان بھارتی جیلوں میں قید ہونے کے باوجود وہاں اسمگل شدہ موبائل فونز کے ذریعے امریکا اور یورپ سمیت بیرونِ ملک مجرمانہ سرگرمیوں اور ٹارگٹ کلنگ کی لائیو ہدایات دیتے رہے۔ امریکی حکام نے دوٹوک انداز میں کہا کہ غیر ملکی سرزمین پر ٹارگٹ کلنگ اور پراکسی عناصر کا استعمال بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب، بین الاقوامی سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک میں سکھ کمیونٹی کو دھمکانے، انہیں نشانہ بنانے اور ماورائے عدالت قتل کی سازشوں کے ان سنگین الزامات اور امریکی کارروائی نے عالمی سطح پر بھارت کی سیکیورٹی ساکھ کا جنازہ نکال دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے، بے انصافی سے نفرت اور دہشت گردی جنم لیتی ہے: محمود خان اچکزئی
8 July 2026
چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر
8 July 2026
بلوچستان کو محفوظ بنانا پاکستان کو محفوظ بنانا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بیرسٹر گوہر علی خان
8 July 2026
وفاقی وزیر احسن اقبال کی شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری و ٹیکنالوجی برادری سے ملاقات؛ پاکستان کی معاشی ترقی اور ‘اڑان پاکستان’ پروگرام میں فعال شراکت کی دعوت
8 July 2026
سیو بلوچستان آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری: جبری گمشدگیوں، سرحدی بندشوں اور وسائل پر قبضے کی شدید مذمت، طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات کا مطالبہ
8 July 2026
امریکا کو مدد دینے والے ملک کا ہر فوجی اڈہ نشانے پر ہوگا، ایران کی دھمکی
8 July 2026
چین نے امریکی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی کوڈنگ ٹول کے استعمال کے بارے میں خبردار کردیا
8 July 2026
بلوچستان میں 4 روز کے دوران 54 دہشت گرد ہلاک، وطنِ عزیز کے دفاع میں 42 جوان شہید: ڈی جی آئی ایس پی آر
8 July 2026