’’ایران کینسر ہے‘‘ ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان
Web Desk
8 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت ترین موقف اپناتے ہوئے جنگ بندی کا مفاہمت نامہ باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ایران کو ‘کینسر’ سے تشبیہ دی ہے۔
انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے سخت لہجہ اختیار کیا اور کہا کہ ایرانی قیادت میں کچھ خرابی ہے، وہ بیمار اور دماغی طور پر برے ہیں، اور سب جانتے ہیں کہ کینسر کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے۔ صدر ٹرمپ، جو چند ہفتے قبل تک ایرانی قیادت کی تعریفیں کر رہے تھے، اچانک شدید برہم نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ کینسر کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہوتا ہے اور یہی اب ایران کے ساتھ ہونا چاہیے۔
امریکی صدر نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں ڈیل ختم ہو چکی ہے، میں اب اس (ایران) سے کوئی ڈیل نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی مزید مذاکرات کا قائل ہوں۔ اگر میرے لوگوں نے ایران سے بات کرنی ہے تو کریں، لیکن بالآخر فیصلہ کرنے کے لیے انہیں میرے پاس ہی آنا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران کے لوگ خطرناک ہیں، ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا اور ہم اسے ایسا کرنے بھی نہیں دیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے نیٹو (NATO) کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ نیٹو سے خوش نہیں ہیں کیونکہ اس نے ایران کے خلاف امریکا کی مدد نہیں کی۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں کے بعد تہران نے بھی جوابی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے، جس کے بعد امریکا نے ایران کو تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس ایک بار پھر منسوخ کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے، بے انصافی سے نفرت اور دہشت گردی جنم لیتی ہے: محمود خان اچکزئی
8 July 2026
چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر
8 July 2026
بلوچستان کو محفوظ بنانا پاکستان کو محفوظ بنانا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بیرسٹر گوہر علی خان
8 July 2026
وفاقی وزیر احسن اقبال کی شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری و ٹیکنالوجی برادری سے ملاقات؛ پاکستان کی معاشی ترقی اور ‘اڑان پاکستان’ پروگرام میں فعال شراکت کی دعوت
8 July 2026
سیو بلوچستان آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری: جبری گمشدگیوں، سرحدی بندشوں اور وسائل پر قبضے کی شدید مذمت، طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات کا مطالبہ
8 July 2026
امریکا کو مدد دینے والے ملک کا ہر فوجی اڈہ نشانے پر ہوگا، ایران کی دھمکی
8 July 2026
امریکا کا بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 37 افراد پر فردجرم، 24 گرفتار
8 July 2026
چین نے امریکی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی کوڈنگ ٹول کے استعمال کے بارے میں خبردار کردیا
8 July 2026