LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن صدر زرداری آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا لبنانی مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ کیلئے اسرائیل سے الحاق کا اظہار کیا: نیتن یاہو کا دعویٰ سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو سانحہ بلدیہ تفصیلی فیصلہ جاری, سزائے موت پانے والے ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو بری کر دیا سہیل آفریدی کی ضم اضلاع میں عوامی خدمات بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو

Web Desk

6 July 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اگر بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی تو پاکستان اپنی حفاظت کے لیے جنگ لڑنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

گلگت بلتستان میں حلف برداری کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں جنہوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور اپنی قربانیوں سے تاریخ میں نمایاں مقام بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت کے عوام آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو یاد کرتے ہیں۔

بھارتی سازشیں اور علاقائی سلامتی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “ہم مودی کی سازشوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ اسرائیل کی سازش ناکام ہو چکی ہے اور اب مودی افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دراندازی کرنا چاہتا ہے۔” انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، لیکن پاکستان کے عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ پاکستان کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جایا جائے گا۔

آئینی حقوق اور سیاسی صورتحال کشمیر اور گلگت بلتستان کے حقوق پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ان کے آئینی حقوق دینا ہوں گے، کیونکہ یہ خطے اب ‘پرانی تنخواہ’ پر چلنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے الیکشن میں حصہ نہ لینے والی کچھ سیاسی جماعتوں کے فیصلے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

حکومت کا شکریہ اور نوجوانوں کے لیے عزم چیئرمین پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاست لڑائی جھگڑے کا نام بن چکی ہے، لیکن وہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ گلگت بلتستان کے باصلاحیت اور ہنر مند نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنا اور یہاں کے عوام کی مشکلات دور کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔