نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی
Web Desk
6 July 2026
امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں نیویارک میں بروکلین کے مشہور ساحلی تفریحی مقام ‘کونی آئی لینڈ’ (Coney Island) میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 8 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
نیویارک پولیس کے مطابق، واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں شامل ایک 21 سالہ خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
کونی آئی لینڈ نیویارک کا ایک مصروف ترین ساحلی اور تفریحی مقام ہے، جہاں ویک اینڈ اور گرمیوں کے موسم میں مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ اس اچانک فائرنگ کے واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کی جانب سے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر حکام کو دیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026