LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے حزب اللہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا افغانستان میں حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے 2 اہلکار رہا ترکیہ، مصر اور قطر کی غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا روسی جوہری توانائی کارپوریشن کا ایران میں جوہری منصوبے جاری رکھنے کا اعلان صدر مملکت کا پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی خدمات کا اعتراف امریکا کا ایران کیساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کیخلاف بھی سخت اقدامات کا اعلان بی این پی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام بنگلادیش کے نئے صدر منتخب پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی، اسلام آباد کیلئے کال دوں گا: حافظ نعیم الرحمان حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو بیرونی سرمایہ کاری لانے کا مشن، صوبائی وزیر چوہدری شافع کینیڈا پہنچ گئے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، فیصلے کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج، فیصلہ جاری عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل

وٹامن ڈی نہیں لیا تو اس خطرے سے باخبر رہیں، نئی تحقیق

Web Desk

5 July 2026

آسٹریلیا میں ہونے والی ایک جدید طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی نہ صرف ہڈیوں کو کمزور بناتی ہے بلکہ دل کی شریانوں کے امراض اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں بھی نمایاں اضافہ کر سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی اور دل کی بیماریوں کے درمیان انتہائی مضبوط تعلق پایا گیا ہے۔ محققین نے جینیاتی شواہد کی مدد سے معلوم کیا ہے کہ جن افراد میں وٹامن ڈی کی سطح کم ہوتی ہے، ان میں مناسب مقدار رکھنے والے افراد کے مقابلے میں امراضِ قلب (Cardiovascular Diseases) کا خطرہ دو گنا سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں دل کی شریانوں سے متعلق بیماریاں اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں شامل ہیں، اس لیے اس اہم وٹامن کی کمی پر قابو پا کر ان بیماریوں کے عالمی بوجھ میں نمایاں حد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگرچہ اس وٹامن کی شدید کمی نسبتاً کم افراد میں دیکھی جاتی ہے، تاہم اس کی معتدل کمی بہت عام ہے جس پر بروقت توجہ دینا انتہائی ضروری ہے۔ خصوصاً ایسے افراد جو زیادہ تر وقت گھروں یا دفاتر کے اندر گزارتے ہیں اور سورج کی روشنی میں کم نکلتے ہیں، وہ اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق وٹامن ڈی کو مچھلی، انڈوں اور فورٹیفائیڈ (وٹامن سے بھرپور) غذاؤں اور مشروبات کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے، لیکن صرف غذا کے ذریعے اس کی مطلوبہ مقدار پوری کرنا اکثر ممکن نہیں ہوتا۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ سورج کی روشنی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے آسان، مؤثر اور مفت ذریعہ ہے۔ ان کے مطابق اگر کسی وجہ سے دھوپ میں مناسب وقت گزارنا ممکن نہ ہو، تو ڈاکٹر کے مشورے سے روزانہ وٹامن ڈی سپلیمنٹس کا استعمال لازمی کیا جائے تاکہ ہڈیوں کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کو بھی توانا رکھا جا سکے۔