ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن
Web Desk
5 July 2026
ترجمان کریملن نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے، جس میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کے لیے تیار ہیں۔
ترجمان کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ٹیلیفونک گفتگو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، جس میں مختلف عالمی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ میں ہونے والے نیٹو سمٹ کے تناظر میں بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ اس لڑائی کے جلد خاتمے کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں۔
دوسری جانب، روسی صدارتی محل (کریملن) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس بھی اس تنازع کے سیاسی اور سفارتی حل کا خواہاں ہے، تاہم اس مقصد کے لیے روس کے بنیادی مؤقف کو مدنظر رکھا جانا انتہائی ضروری ہے۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026