مشرقی امریکا میں گرمی اور ہیٹ ویو سے 25افراد ہلاک
Web Desk
5 July 2026
مشرقی امریکا میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی ہے، جہاں مختلف ریاستوں میں گرمی سے متعلقہ پیچیدگیوں کے باعث کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکا کے یومِ آزادی (4 جولائی) کے موقع پر ملک کے مختلف علاقے شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں رہے، جس کے باعث پاور گرڈز پر دباؤ بڑھنے سے بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن بھی دیکھنے میں آیا۔ بجلی کی عدم فراہمی اور شدید تپش کی وجہ سے کئی شہروں میں یومِ آزادی کی سالانہ تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔
حکام کے مطابق، شدید گرمی کے پیشِ نظر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں شیڈول مرکزی پریڈ کو بھی منسوخ کرنا پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت امریکا میں 15 کروڑ سے زائد آبادی کو شدید ترین گرمی اور ہیٹ ویو کی وارننگ کا سامنا ہے۔ ہفتے کے روز واشنگٹن، ورجینیا اور نارتھ کیرولینا سمیت کئی مشرقی ریاستوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کے تناسب کے باعث گرمی کی شدت اس سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز
5 July 2026
فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر
5 July 2026
یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق
5 July 2026
شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
5 July 2026
پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم
5 July 2026
امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش
5 July 2026
وعدہ کرتا ہوں شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا: مسعود پزشکیان
5 July 2026
ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال
5 July 2026