امریکا آج دنیا بھر میں امید کی کرن، اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
Web Desk
5 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے 250ویں یومِ آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آج دنیا بھر میں امید کی کرن ہے، امریکا عظیم ہے اور ہمیشہ عظیم رہے گا، اور وہ اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے۔
واشنگٹن میں یومِ آزادی کے جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ اس تاریخی دن کو منانے کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد لوگ جمع ہیں۔ انہوں نے امریکی عوام کو دنیا کی سب سے بہادر اور بہترین قوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ہم ایک جھنڈے تلے ایک قوم ہیں”۔ انہوں نے امریکی فوج کی طاقت اور بانیانِ امریکا کے دیے گئے آئین کی تعریف کی جو پوری قوم کو متحد رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ہر شعبے میں گراں قدر ترقی کی ہے اور یہاں تمام شہریوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
اپنے خطاب میں کمیونزم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کبھی کمیونسٹ ملک نہیں رہا اور عالمی نظام میں یہ نظریہ اپنا وجود کھو چکا ہے، لہٰذا وہ کمیونسٹ نظریات کو امریکا میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا اب ایک سنہری دور میں داخل ہو رہا ہے اور سب کو اس کے آئینی حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ‘سیو امریکا ایکٹ’ (Save America Act) کو منظور کرائیں گے اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
واضح رہے کہ امریکا میں آج یومِ آزادی کی 250ویں تاریخی سالگرہ روایتی جوش و خروش اور سرکاری سطح پر منائی جا رہی ہے، جس کے تحت نیویارک سمیت مختلف شہروں میں شاندار آتشبازی کی گئی۔ اس خاص موقع پر صدر ٹرمپ نے عوام کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ 4 سابق صدور کے ساتھ اپنی تصویر کا ایک ماڈل اور یادگاری ڈیزائن بھی شیئر کیا۔ ہمیشہ کی طرح اس جشنِ آزادی پر بھی پاکستانی عوام، سول اور عسکری قیادت نے امریکی عوام اور قیادت کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
نیویارک میں چھوٹا مسافر طیارہ دریا میں گر کر تباہ، معجزاتی طور پر تمام افراد بحفاظت ریسکیو، ویڈیو سامنے آگئی
5 July 2026
ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن
5 July 2026
صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس
5 July 2026
اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ
5 July 2026