LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک امارات میں ایکو واک 2026ء کا انعقاد، 500 سے زائد افراد نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا سعودیہ کی حوثی باغیوں کیخلاف مہم آئندہ سال تک طویل کرنے کی تیاری بلغاریہ میں پانچ سال تک بڑے سائبر حملوں، ہیکنگ آپریشن کا انکشاف صدر پوتن اور شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات مفید اور بامقصد رہے، روسی صدارتی معاون مغربی سینیگال کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک عجمان میں پہلے عالمی میڈیا فورم 2026ء کا انعقاد، 17 ممالک کے 68 مقررین شریک

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں متوقع: العربیہ

Web Desk

4 July 2026

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘العربیہ ٹی وی’ کی رپورٹ کے مطابق، امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا اگلا انتہائی اہم دور 11 جولائی کو پاکستان میں متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

رپورٹ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ان مذاکرات کے دوران ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں، دنیا بھر میں ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی اور ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق انتہائی حساس معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق، ان مذاکرات میں شرکت کرنے والے ایرانی وفد کی قیادت کے حوالے سے حتمی فیصلہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد کیا جائے گا۔ رپورٹ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ ایرانی وفد کی نمائندگی اور ارکان کے ناموں کے بارے میں باضابطہ اور حتمی اعلان تدفین کی تمام تر سرکاری کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی متوقع ہے۔