LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایف آئی اے کارروائی، نجی پیٹرولیم کمپنی سے ٹیکس چوری کے اربوں روپے کی ریکوری آئی پی پی میں شمولیت کرنیوالوں میں سب سے بڑا نام سردار تنویرالیاس کا ہے: رانا ثناء اللہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ، واشنگٹن میں جلد ملاقات پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف دوطرفہ دورے پر استنبول پہنچ گئے وزیراعظم شہید آیت اللہ خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کے بعد ترکیہ روانہ امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹائمز اسکوائر پر ہونے والے 8 تاریخی ‘بال ڈراپ’  عوامی تقریب کو  ایک انتہائی محدود اور نجی ایونٹ میں تبدیل کر دیا گیا امریکہ کی 250ویں سالگرہ، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر 8 مرتبہ ‘بال ڈراپ’ کا تاریخی جشن، شیڈول جاری شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریبات جاری، عالمی وفود کی آمد 28 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب تلف، 18 ہزار بوتلیں نذرِ آتش ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 17 افراد جاں بحق، 41 زخمی ہوئے: این ڈی ایم اے جاپانی وزیراعظم کا دورہ بھارت، چین نے دونوں ممالک کو خبردار کردیا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں شرکت این ڈی ایم اے کی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا پہلا اجلاس، مون سون خطرات کا جائزہ لیا گیا لاہور میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کارروائی، 744 اداروں کو نوٹس جاری روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا

آئی پی پی میں شمولیت کرنیوالوں میں سب سے بڑا نام سردار تنویرالیاس کا ہے: رانا ثناء اللہ

Web Desk

3 July 2026

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’’میرے سوال وِد ابصار عالم‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سب سے بڑا نام آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کا ہے، جو وہاں کی سیاست میں کافی سرگرم تھے۔ ان کے جانے سے پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں پیپلز پارٹی کو ہونے والے اس نقصان کا فائدہ مسلم لیگ (ن) کو پہنچ سکتا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کے حالیہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے طنزاً کہا کہ فیصل واوڈا ایک انقلابی لیڈر ہیں اور یہ بعید نہیں کہ وہ ملک میں انقلاب لانے کے لیے ایسی باتیں کریں۔ ان کی انقلابی جدوجہد جاری ہے، اللہ کرے کہ وہ انقلاب لے آئیں۔

کابینہ اور حکومت میں تبدیلی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر نے واضح کیا کہ وزارتوں میں تبدیلی کا مطلب حکومت میں تبدیلی نہیں ہوتا، بلکہ وزارتوں میں ردوبدل کرنا خالصتاً وزیر اعظم کا آئینی اختیار ہے۔ اگر وزیر اعظم کسی بھی وزیر کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں تو وہ اسے تبدیل کر سکتے ہیں، اور ایسی باتیں کرنے والے خود تسلیم کرتے ہیں کہ یہ ان کا صرف ایک اندازہ ہے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مقررہ آئینی مدت پوری کرے گی اور پاکستان میں جس وجہ سے حکومتیں تبدیل ہوتی ہیں، اگر کوئی اس کا ثبوت پیش کرے تو ہم اسے دیکھیں گے، کسی کی محض رائے پر کوئی تجزیہ یا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسحاق ڈار کا نام کسی بھی اسکینڈل سے جوڑنا سراسر بے بنیاد ہے۔ جس کیس کا حوالہ دیا جا رہا ہے، اس میں اسحاق ڈار کے خلاف ٹھوس ثبوت سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا ہے، لہٰذا مسلم لیگ (ن) یا موجودہ حکومت کا اس کیس پر اثر انداز ہونے کا کوئی بھی ثبوت پیش کیا جائے۔