LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

ٹرمپ اور نیتن یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ، واشنگٹن میں جلد ملاقات پر اتفاق

Web Desk

3 July 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان جمعہ کے روز ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور جلد واشنگٹن میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے تل ابیب میں جاری کیے گئے ایک باقاعدہ بیان کے مطابق، ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نیتن یاہو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے قیام کی 250ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر مبارکباد پیش کی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ نیتن یاہو نے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ، قریبی اور مضبوط اسٹریٹجک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ فون کال کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور آنے والے دنوں میں واشنگٹن میں براہِ راست ملاقات کرنے کے فیصلے کی توثیق کی۔