امریکی رکن کانگریس کا اسرائیل پر فوری اسلحہ پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
Web Desk
3 July 2026
امریکی کانگریس کی سرکردہ مسلم رکن راشدہ طلیب نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنی ہی حکومت سے اسرائیل پر فوری اور مکمل اسلحہ پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں فلسطینی نژاد امریکی رکنِ کانگریس راشدہ طلیب نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کو ایک ہزار دن مکمل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تک معصوم فلسطینی اس نسل پرست نظام کے ہاتھوں وحشیانہ قتل عام کا شکار ہو رہے ہیں، اور سب سے زیادہ قابلِ مذمت بات یہ ہے کہ ہماری اپنی (امریکی) حکومت اس ظلم کی پشت پناہی اور مکمل حمایت کر رہی ہے۔
راشدہ طلیب نے امریکی انتظامیہ پر زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی فوری طور پر بند کی جائے اور اس انسانیت سوز قتلِ عام کے ذمہ داران کو بین الاقوامی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان کا یہ سخت بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی سنگین صورتحال اور امریکی پالیسیوں پر خود امریکہ کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر شدید سیاسی اختلافات اور احتجاجی لہر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب کی قیادت میں مشرق وسطیٰ میں نیا اتحاد؛ پاکستان، ترکیہ اور مصر بھی شامل، امریکی جریدہ
3 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
3 July 2026
ایران اور امریکا معاہدے کے فالو اپ پر مثبت پیش رفت جاری ہے،عاصم افتخار
3 July 2026
اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں اضافہ، مجموعی حجم 22 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
3 July 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں بس کھائی میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
3 July 2026
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
3 July 2026
سب میرین کیبل کی مرمت مکمل، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی
3 July 2026
محسن نقوی کا پاک سعودیہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
3 July 2026