LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی

امریکا نے ایران کی آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی ناقابل قبول قرار دیدی

Web Desk

3 July 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس میں امریکا نے ایران کو سخت لہجے میں خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی تیل کی ترسیل کے لیے اہم ترین سمندری گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ کو بند کرنے کی دھمکی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور نہ ہی اسے کوئی دفاعی اقدام قرار دیا جا سکتا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں تعینات امریکی مندوب مائیک والٹز نے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ایران پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی آبی راستوں کو بند کرنا یا ان کی بندش کی دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، اور ایران کے اس طرزِ عمل کو کسی بھی صورت ‘دفاعِ نفس’ (Self-defense) نہیں سمجھا جا سکتا۔

سلامتی کونسل کا یہ ہنگامی اجلاس خلیجی ملک بحرین کی خصوصی درخواست پر بلایا گیا تھا، جس نے ایران پر خطے میں بار بار جارحیت کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی کے لیے ایک انتہائی حساس اور اہم ترین بحری راستہ ہے، اور اس کی ممکنہ بندش کے خدشات نے پوری دنیا میں معاشی اور سفارتی سطح پر شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔