اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان
Web Desk
2 July 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوحہ میں ہونے والے حالیہ ثالثی مذاکرات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوحہ مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور اس امید کو ظاہر کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت کا یہ سلسلہ مستقبل قریب میں بھی جاری رہے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لیے آپسی رابطے اور تعاون کو مسلسل جاری رکھنے پر بھی مکمل اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری
2 July 2026
نیٹو پر سب سے زیادہ خرچ ہم کرتے ہیں، باقی ممالک امریکا پر انحصار چھوڑیں، ٹرمپ
2 July 2026
گوجرانوالہ میں 4 سالہ بچی کو گھر والوں نے جادو کے چکر میں زندہ جلاکر مار ڈالا
2 July 2026
ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل
2 July 2026
2 July 2026
2027 سارک گیمز کی تیاریوں کے لئے سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ
2 July 2026
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں61 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ
2 July 2026
ای سی سی نے پاسکو کی مرحلہ وار بندش سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دے دی
2 July 2026