امریکا اور 12 ممالک کا آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ تجارت برقرار رکھنے پر اتفاق
Web Desk
2 July 2026
امریکا اور مشرقِ وسطیٰ کے 12 ممالک نے عالمی تجارت کے اہم ترین بحری راستے ‘آبنائے ہرمز’ میں بلا رکاوٹ تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی قیادت میں بحرین میں خطے کے اعلیٰ فوجی حکام کا ایک اہم سکیورٹی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، علاقائی استحکام اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اہم بیٹھک میں امریکا سمیت سعودی عرب، قطر، عمان، بحرین، مصر، اردن، کویت، لبنان، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن کے اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنا کر آبنائے ہرمز میں بحری تجارت کے تسلسل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس کے موقع پر سینٹکام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے اتحادیوں کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ امریکا علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اپنے علاقائی اتحادیوں کے تعاون سے مشرقِ وسطیٰ میں دنیا کا جدید ترین اور مؤثر ترین فضائی و میزائل دفاعی نظام چلا رہا ہے۔
دوسری جانب، اس اجلاس پر تہران کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کا مکمل انتظام اور سکیورٹی صرف ایران کے اختیار میں ہے، سینٹکام یا کسی بیرونی طاقت کے پاس نہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام: ہاؤسنگ فنانسنگ میں اہم پیش رفت، 351 ارب روپے کے قرضے منظور
10 September 2026
ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کے اولمپک چیمپئن قرار دے دیا
10 September 2026
برطانوی ادارے کا پاکستان کے ٹرانسمیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
10 September 2026
وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو
10 September 2026
وزیر خزانہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے سی سی اے گلوبل کی ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو
10 September 2026
قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا
10 September 2026
الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ
10 September 2026
مشرقی چین میں مال بردار جہاز میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک
10 September 2026