LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

پی سی بی اور سعودی کرکٹ فیڈریشن میں تاریخی معاہدہ، جدہ میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا

Web Desk

2 July 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سعودی کرکٹ فیڈریشن کے درمیان ایک تاریخی اسٹریٹجک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت جدہ میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ اس مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین پرنس سعود بن مشعل اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک مل کر کرکٹ انفراسٹرکچر، پچز اور جدید میڈیا سہولیات تیار کریں گے، جبکہ ٹیکنیکل پروگرامز اور تجربات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ جدہ اسٹیڈیم کی تعمیر سے سعودی عرب میں بین الاقوامی کرکٹ میچز اور بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی ممکن ہو سکے گی، جو سعودی ویژن 2030 کے مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر پرنس سعود بن مشعل نے اسے پائیدار سرمایہ کاری قرار دیا جبکہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے کرکٹ سفر میں حصہ ڈالنے کو پی سی بی کے لیے اعزاز کہا۔