ایران سے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھی ملاقاتیں ہوئیں، ٹرمپ
Web Desk
1 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری حالیہ پیش رفت پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے معاملات بالکل درست سمت میں جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ان کی اچھی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ایران کے ساتھ معاملات بہت اچھے چل رہے ہیں، ایران والوں کے ساتھ اچھی ملاقاتیں ہوئیں، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔” ڈونلڈ ٹرمپ نے یاد دہانی کرائی کہ گزشتہ ہفتے ایران پر بہت بڑا حملہ کیا گیا تھا اور ان کا مؤقف اب بھی بدستور یہی ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنے اور اسے محدود کرنے کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت اطمینان بخش ہے اور اس حساس معاملے پر کام درست سمت میں جاری ہے۔
امریکی معاشی صورتحال اور عالمی منڈی پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل زبردست بہتری آ رہی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کو بھاری منافع حاصل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے، اور اسٹاک مارکیٹ اوپر جانے سے ہر عام و خاص کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ
1 July 2026
ٹرمپ کی سال 2025 کی آمدن 2 ارب ڈالر سے زائد، اپنے نام کی مصنوعات سے لاکھوں ڈالر کی رائلٹی بھی کمائی
1 July 2026
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کردیا
1 July 2026
وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتیں 2000 سے تجاوز کرگئیں
1 July 2026
برطانیہ میں شدید گرمی سے عوام بے حال، جون کا مہینہ 142 سالہ تاریخ کا دوسرا گرم ترین مہینہ رہا
1 July 2026
انٹارکٹیکا میں ’خون کے آبشار‘ کا 100 سال پرانا معمہ حل
1 July 2026
ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر چڑھ کر جوڑے نے امن کا بینر لہرا کر منگنی کرلی
1 July 2026
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ
1 July 2026