LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

ایرانی وزیر خارجہ کا سیکرٹری امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے بیان پر سخت ردعمل

Web Desk

1 July 2026

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری مارک وین ملن کے اس بیان پر سخت ترین ردعمل کا اظہار کیا ہے، جس میں انہوں نے ایران کے فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر خوشی منانے اور رقص کرنے کا ذکر کیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی سیکرٹری کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: “مشن مکمل ہو گیا، مسٹر ملن! آپ نے ایک اور کام بھی کر دکھایا، اور دنیا پر یہ ثابت کر دیا کہ آپ کسی بھی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے کے بالکل اہل نہیں ہیں۔”

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ مارک وین ملن کا یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ اس بات کی بدترین مثال ہے کہ ایک میزبان ملک اپنی اخلاقی ذمہ داری اور وقار کو کس طرح مٹی میں ملا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری مارک وین ملن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کھلے عام کہا تھا کہ وہ فٹ بال ورلڈ کپ سے ایران کے باہر ہونے پر انتہائی خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “مجھے خوشی ہے کہ وہ اب ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور واپس نہیں آئیں گے، شاید میں نے اس خوشی میں ایک آدھ گانا بھی گایا ہو یا خوشی سے رقص بھی کیا ہو۔” امریکی عہدیدار کے اس متعصبانہ بیان پر اب تہران کی جانب سے شدید سفارتی احتجاج سامنے آ رہا ہے۔