امریکی وفد کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، تہران واشنگٹن مذاکرات پر گفتگو
Web Desk
1 July 2026
امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری وزیراعظم سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ملاقات کے دوران قطری وزیراعظم نے ایران اور امریکہ کے مابین جاری سفارتی عمل میں قطر کی مستقل ثالثی کی کوششوں کا اعادہ کیا اور طے شدہ مفاہمتی یادداشت کے مطابق مذاکرات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
اس اہم بیٹھک میں مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی، جبکہ لبنان میں جاری جنگ بندی کے عمل اور اس میں ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
قطری وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اور امریکہ کے تکنیکی وفود کے درمیان مختلف سطحوں پر بات چیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ یہ اجلاس دوحہ سمیت مختلف مقامات پر ثالثوں کی موجودگی میں منعقد ہو رہے ہیں تاکہ مذاکرات کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ اگرچہ اس وقت ایران اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطح پر کوئی براہِ راست ملاقات نہیں ہو رہی، تاہم تکنیکی اور ثالثی کی سطح پر مضبوط رابطے قائم ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026