LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

منجمد اثاثوں کی بحالی ایران امریکہ مذاکرات میں اہم اور فیصلہ کن نکتہ قرار

Web Desk

1 July 2026

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں مفاہمتی یادداشت کے تحت منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی کو انتہائی اہم اور فیصلہ کن نکتہ قرار دیا جا رہا ہے۔

تہران سے عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے لیے اپنے منجمد اثاثوں کا اجرا معاشی اور سیاسی طور پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہی وہ بنیادی شرط ہے جس پر دونوں ممالک کے درمیان آگے کی بات چیت اور سفارتی پیشرفت کا انحصار ہے۔

ایرانی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذاکرات میں کسی بھی قسم کی ٹھوس پیشرفت کے لیے منجمد رقوم کی بحالی بنیادی شرط کی حیثیت رکھتی ہے، اور اس بات کا باقاعدہ ذکر دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے آرٹیکل 11 میں بھی موجود ہے۔

اس سلسلے میں ایرانی صدر نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے قطر میں موجود کل 12 ارب ڈالر کے ایرانی اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالر کی بحالی پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

رپورٹ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین طویل عرصے سے جاری ان مذاکرات میں مالیاتی اثاثوں کی بحالی ایک مرکزی تنازع بنی ہوئی تھی، تاہم اب اس تعطل کا خاتمہ مستقبل میں بڑی پیشرفت کی کلید ثابت ہو سکتا ہے۔