LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم ایران کی جانب سے خطرات، رکن ممالک کے دفاع کے لیے تیار ہیں: نیٹو

امریکہ میں پالتو کتے کے حملے میں 7 دن کا بچہ جاں بحق، غفلت برتنے پر والدین اور دادا دادی سمیت خاندان کے 6 افراد گرفتار

Web Desk

29 June 2026

امریکی ریاست انڈیانا میں ایک انتہائی دلخراش اور ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں گھر کے پالتو کتے نے محض 7 روز کے معصوم نومولود بچے کو نوچ کر موت کے منہ میں دھکیل دیا۔ اس افسوسناک سانحے کے بعد پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے مقتول بچے کے والدین، دادا دادی اور چچا سمیت خاندان کے 6 افراد کو غفلت اور مجرمانہ لاپرواہی کے الزامات میں گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ننھا جیسن اے ویور گھر میں موجود تھا اور خاندان کا پالتو کتا، جس کا نام ’چومپ‘ بتایا گیا ہے، اس پر اچانک جھپٹ پڑا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کتے کے اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں معصوم بچے کے جسم پر 180 سے زائد زخم اور خراشیں آئیں، جبکہ اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں، پھیپھڑے شدید متاثر ہوئے اور دماغی شریانوں سے خون بہنے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔ تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ واقعے کے وقت بچے کا والد آسٹن کنزی ویڈیو گیم کھیلنے میں مصروف تھا اور کچھ دیر کے لیے دوسرے کمرے میں گیا تھا۔ اسی دوران کتے نے بچے پر حملہ کر دیا۔ کچن میں موجود دادا تیموتھی کنزی بچے کی آواز سن کر جب کمرے میں پہنچے تو کتا بچے کو گھسیٹ رہا تھا، جس کے بعد وہ بچے کو اٹھا کر ایمبولینس کے لیے باہر کی طرف بھاگے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق اہل خانہ کا کہنا تھا کہ کتا بچے کے جھولے کو ہلاتا تھا اور اس سے “محبت” کرتا تھا، تاہم انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ کتا ماضی میں دیگر جانوروں کے ساتھ جارحانہ تھا اور کئی انسانوں کو بھی کاٹ چکا تھا۔ مزید برآں، پولیس نے جب گھر کا معائنہ کیا تو وہاں انتہائی غلاظت پائی گئی؛ پورا گھر کچرے، کاکروچوں اور حشرات سے بھرا ہوا تھا اور بچے کی کار سیٹ پر بھی کیڑے رینگ رہے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاندان کے 6 افراد کو گرفتار کر کے ہنٹنگٹن کاؤنٹی جیل منتقل کر دیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ حملے کے ذمہ دار کتے کو بعد میں تلف (Euthanize) کر دیا گیا ہے